Home / تعلیم / این ٹی ایس پاسنگ مارکس 70 فیصداور فیس کم کرنے، امتحان اردو میں لینے کیلئے درخواست

این ٹی ایس پاسنگ مارکس 70 فیصداور فیس کم کرنے، امتحان اردو میں لینے کیلئے درخواست

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ کے روبروسول ججز کے امتحان میں این ٹی ایس کے پاسنگ مارکس 70 فیصد کرنے اور فیس میں اضافہ کے خلاف اور امتحان اردو زبان میں لینے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست گزار عثمان چودھری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے 2دسمبرکو سول ججز کی بھرتی کے لئے اخبار اشتہار دیا، سول جج کی بھرتی کے لئے این ٹی ایس امتحان پاس کرنے کے لئے 70فیصد نمبرز حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے جو کہ نا انصافی ہے جب کہ اس سے پہلے 70 فیصد نمبرز لینے کی شرط عائد نہیں تھی ۔امتحانی فیس 3ہزار روپے کر دی گی ہے۔ سول ججز کے امتحانات انگلش زبان میں لینے کی بجائے اردو زبان میں لیا جائے ۔

کے بارے میں ویب ڈیسک

بھی چیک

مقابلے کاامتحان دینے والوں کے لئے اہم خبر… سی ایس ایس کوالیفائنگ راؤنڈ متعارف کروانے کی تجویز

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحانات 2016ء کے مایوس کن نتائج پر …

جواب دیجئے

%d bloggers like this: