Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/_inc/lib/class.media-summary.php on line 77

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/_inc/lib/class.media-summary.php on line 87

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/modules/infinite-scroll/infinity.php on line 155
بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض حسین کی نواسی کی شادی - Lahori
Home / مزید / بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض حسین کی نواسی کی شادی

بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض حسین کی نواسی کی شادی

لاہور(خبر نگار)بحریہ ٹاؤن کے سر براہ ملک ریاض حسین کی نواسی اور زین ملک کی صاحبزادی علیزہ زین تنویر بابر کے صاحبزادے ابراہیم تنویر کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئی ہیں۔شادی کی تقریب بحریہ ٹاؤن کے ایگزیکٹو لاؤنج فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں ممتاز سیاسی اور سماجی رہنماؤں،بنکاروں،صنعتکاروں،صحافیوں،میڈیا گروپس کے مالکان،معروف اینکرز اور صحافیوں سمیت دلہا دلہن کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ممتاز شخصیات میں ایم سی بی بنک کے سربراہ میاں منشاء، ممتاز صنعتکار چوہدری منیر،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، پنجاب کے سابق وزرائے اعلیٰ میاں منظور وٹو،نجم سیٹھی، دنیا گروپ کے چئیرمین میاں عامر محمود، روز نامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمٰن شامی،ایگزیکٹو ایڈیٹر عثمان شامی، ڈائریکٹر علی شامی، پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل ندیم افضل چن، معروف اینکر سلیم صافی، خرم جہانگیر وٹو، ممتاز صحافی جگنو محسن اورنعیم مصطفی شامل ہیں۔شرکاء کیلئے آخر میں محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا جس میں دیگر فنکاروں کے علاوہ راحت فتح علی خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

کے بارے میں ویب ڈیسک

بھی چیک

ماہرین نے خبردارکردیا…..پاکستان میں پانی کی شدید قلت کاخطرہ ہے

ماہرین نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو پانی کی قلت کا …

جواب دیجئے

%d bloggers like this: