Home / شاپنگ / آن لائن بینکنگ کرتے وقت کن باتوں کاخیال رکھاجائے؟

آن لائن بینکنگ کرتے وقت کن باتوں کاخیال رکھاجائے؟

محمد بلال اکرم کشمیری

اس وقت ملک میں آن لائن بینکنگ کا رواج تیزی سے سامنے آرہا ہے ۔اس وقت کم و بیش سب ہی بینک آن لائن خدمات فراہم کررہے ہیں ۔تمام بینک صارفین کو آن لائن بینکنگ کے حوالے سے بہترین سکیورٹی فراہم کرنے کے دعوے دار بھی ہیں ،مگراکثربینکوں کی سائٹ پر ان کے پورٹل (جہاں سے صارف لاگن وغیرہ ہوتے ہیں ) کے استعمال سے قبل کسی قسم کی سکیورٹی ہدایات موجود نہیں ۔یہاں قابل توجہ بات یہ ہے کہ بینک نے صارف کیلئے اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے مشکل سے مشکل اورسخت سے سخت ترین سکیورٹی قائم کی، لیکن کیا صارف کا کمپیوٹربھی اتنا ہی محفوظ ہے جتنا بینک کا؟ تو اس کاجواب ہے نہیں۔بینک کا کمپیوٹر (سسٹم )ایک خاص مقصد کیلئے مخصوص سکیورٹی کے ساتھ ڈیزائن کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ہیکر ز کے لیے اس سسٹم کو نشانہ بنانا مشکل ہو تا ہے ،دوسری جانب صارف کا کمپیوٹر یا موبائل فون اس قسم کی سکیورٹی سے عاری ہوتا ہے ۔اس لیے ہیکرز صارف کے کمپیوٹر کو نشانہ بناتے ہیں تا کہ جب صارف اپنے بینک اکاؤنٹ تک رسائی کیلئے معلومات دے، جیسے بینک آئی ڈی اور پاس ورڈ وغیرہ ،تو اس کا ریکار ڈ حاصل کر کے اسے استعمال کیا جا سکے۔ہیکرز اس کیلئے عموما مختلف سافٹوئیر اور پروگرام استعمال کرتے ہیں، جیسے کی لاگر وغیرہ ،تو کیا آن لائن بینکنگ کا استعمال نہ کیا جائے؟اس وقت آن لائن بینکنگ کا استعمال وقت کی اہم ضرور ت بن چکا ہے ،استعمال سے قبل چند کام کر لیے جائیں تو کسی حد تک اکاؤنٹ کامحفوظ استعمال کیاجاسکتاہے۔
اپنے کمپیوٹربراؤزر کی ہسٹری اورکوکیز کوڈیلیٹ کر دیں۔
بینک کی ویب سائٹ کا ایڈریس کسی لنک پر کلک کرکے کھولنے کی بجائے ہمیشہ براؤزر میں ٹائپ کرکے کھولیں۔
اکاؤنٹ استعمال کرنے کے بعد ایک بار پھر کوکیز اور ہسٹری کو ڈیلیٹ کردیں۔
وقتا فوقتا آن لائن بینک اکاؤنٹ کا پاس ورڈ بھی تبدیل کرتے رہیں۔

کے بارے میں ویب ڈیسک

جواب دیجئے

%d bloggers like this: