Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/_inc/lib/class.media-summary.php on line 77

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/_inc/lib/class.media-summary.php on line 87

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/modules/infinite-scroll/infinity.php on line 155
دنیا کے کس ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کتنی ہے؟یہ جان کریقینآآپ کے ہوش اُڑجائیں گے - Lahori
Home / سائنس اور ٹیکنالوجی / دنیا کے کس ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کتنی ہے؟یہ جان کریقینآآپ کے ہوش اُڑجائیں گے

دنیا کے کس ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کتنی ہے؟یہ جان کریقینآآپ کے ہوش اُڑجائیں گے

مواد کی ترسیل کیلئے دنیا کے چند بہترین نیٹ ورکس میں ایک ”اکامائی“ نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں دنیا بھر کے ممالک میں انٹرنیٹ کی اوسط رفتارسے متعلق فہرست جاری ہے جس کے مطابق جنوبی کوریا کے لوگ سب سے تیزرفتارانٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں جہاں انٹرنیٹ کی اوسط رفتار 26.3 ایم بی پی ایس ہے۔دوسرا نمبر ہانگ کانگ کا ہے جہاں انٹرنیٹ کی اوسط رفتار20.1 ایم بی پی ایس ہے جبکہ سنگاپور کا تیسرا نمبر ہے.یہاں کے لوگوں کو انٹرنیٹ کی اوسط رفتار 18.2 ایم بی پی ایس ملتی ہے۔افسوس کی بات یہ ہے کہ اس فہرست میں پاکستان کا نام دوردورتک موجودنہیں اور یہ ان آخری چار ممالک میں شامل ہے جہاں انٹرنیٹ کی اوسط رفتار 2.0 ایم بی پی ایس تک ہے.اس سے بھی تشویشناک بات یہ ہے کہ رواں سال پاکستان میں انٹرنیٹ کی اوسط رفتار میں بتدریج کمی دیکھنے میں آئی۔رپورٹ کے مطابق رواں سال137 ممالک میں انٹرنیٹ کی اوسط رفتار میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور انڈونیشیا، لیبیا اور کینیا جیسے ممالک میں تو رواں سال میں اب تک انٹرنیٹ کی اوسط رفتار میں دوگنا اضافہ ہو چکا ہے۔ کینیا، بہاماس، انڈونیشیااوربھارت کے علاوہ کئی ترقی پذیر ممالک بھی اس سلسلے میں پاکستان سے آگے ہیں.صرف یمن، سیریا اور لیبیا ہی ایسے ممالک ہیں جہاں اوسط رفتار بالترتیب 0.7 ، 1.1 اور 1.2 ایم بی پی ایس ہے جو پاکستان سے بھی کم ہے۔رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ سال 2016ءمیں دنیا کے صرف 10 ممالک میں انٹرنیٹ کی اوسط رفتار میں کمی دیکھنے میں آئی اور ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے جہاں اوسط رفتار 2.3فیصد کمی سے صرف 2.0 ایم بی پی ایس تک پہنچ چکی ہے.اس سے نیچے یمن کانمبرہے جہاں اوسط رفتار23 فیصد کمی کے ساتھ 0.7 فیصد تک آ چکی ہے۔

کے بارے میں ویب ڈیسک

بھی چیک

آنکھوں کے سنگین امراض کی نوعلامات

شجاعت حامد کہا جاتا ہے کہ آنکھیں روح کی کھڑکیاں ہوتی ہیں اور یہ ایسا …

جواب دیجئے

%d bloggers like this: