Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/_inc/lib/class.media-summary.php on line 77

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/_inc/lib/class.media-summary.php on line 87

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/modules/infinite-scroll/infinity.php on line 155
ڈونلڈٹرمپ20جنوری کووائٹ ہاؤس میں داخل ہو جائیں گے،الیکٹورل کالج نے ٹرمپ کو سرکاری طور پرصدرمنتخب کرلیا - Lahori
Home / عالمی حالات / ڈونلڈٹرمپ20جنوری کووائٹ ہاؤس میں داخل ہو جائیں گے،الیکٹورل کالج نے ٹرمپ کو سرکاری طور پرصدرمنتخب کرلیا

ڈونلڈٹرمپ20جنوری کووائٹ ہاؤس میں داخل ہو جائیں گے،الیکٹورل کالج نے ٹرمپ کو سرکاری طور پرصدرمنتخب کرلیا

8نومبر کو امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ملک بھر کے عام ووٹرز نے جو حصہ لیا تھا جس میں ری پبلکن پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب قرار پائے تھے وہ اصل میں الیکٹورل کالج کے 538 ارکان کا چناؤ تھا۔ اس میں کم از کم اکثریت یعنی 270الیکٹورل کالج کے ارکان کی حمایت سے صدر منتخب ہوتا ہے۔ 8نومبر کے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 306ارکان کی حمایت حاصل ہوئی تھی لیکن انہوں نے 19دسمبر کو جب ووٹ ڈالا تو ان کی تعداد دو ارکان کی بغاوت کے باعث کم ہو کر 304 رہ گئی۔ ہیلری کلنٹن کے حامی الیکٹورل ارکان 232تھے لیکن ان میں سے چار منحرف ہو گئے اور ان میں سے اصل میں ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد 228رہ گئی۔19دسمبر سے قبل ٹرمپ کے مخالف الیکٹورل کالج کے ارکان پر دباؤ ڈالتے رہے جو امید کر رہے تھے کہ ایک اچھی خاصی تعداد بغاوت کر کے نتیجہ ہیلری کلنٹن کے حق میں بدل دے گی لیکن ایسا نہ ہو سکا اور ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا اب آئین کے مطابق ایوان نمائندگان اور سینیٹ کا مشترکہ کانگریس کا اجلاس الیکٹورل کالج کے ارکان کے ووٹوں کی باقاعدہ توثیق 6جنوری کو کرے گا۔ یاد رہے کہ 8نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں جب الیکٹورل کالج کے ارکان کا چناؤ ہوا تو اس میں اگرچہ ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا لیکن پاپولر ووٹ میں انہیں برتری حاصل ہوئی جو انتخابی نظام کے تحت ان کے کسی کام نہ آ سکی، اس دوران امریکی انتخابی نظام میں مداخلت کر کے اسے ٹرمپ کے حق میں راہ ہموار کرنے کا الزام روسی صدر اور ان کی حکومت پر لگا۔ سی آئی اے اور ایف بی آئی کے بعد خود صدر اوبامہ نے بھی کہہ دیا کہ اس امر کے شواہد موجود ہیں۔ سی آئی اے کے انٹیلی جنس افسروں کے حوالے سے یہ الزام سامنے آیا کہ روسی صدر کی ہیلری کلنٹن سے پرخاش ہے جس بنا پر انہوں نے اسے ہرانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا۔ اب کانگریس کی سطح پر دونوں جماعتوں کی طرف سے ان الزامات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور امید ہے کہ کانگریس کی نگرانی میں یہ تحقیقات شروع ہو جائے گی۔ تاہم اس دوران20جنوری کو ٹرمپ وائٹ ہاؤس داخل ہو جائیں گے اور ساتھ ساتھ تحقیقاتی سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

کے بارے میں ویب ڈیسک

بھی چیک

snowfall in S.A

سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں شدید برفباری،درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا

سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں شدید برفباری ہوئی۔ برفباری کے باعث درجہ حرارت نقطہ …

جواب دیجئے

%d bloggers like this: