Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/_inc/lib/class.media-summary.php on line 77

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/_inc/lib/class.media-summary.php on line 87

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/modules/infinite-scroll/infinity.php on line 155
گوگل کا 120 سے زائد زبانوں میں ٹائپنگ کرنے والا ’’جی بورڈ‘‘ - Lahori
Home / سائنس اور ٹیکنالوجی / گوگل کا 120 سے زائد زبانوں میں ٹائپنگ کرنے والا ’’جی بورڈ‘‘

گوگل کا 120 سے زائد زبانوں میں ٹائپنگ کرنے والا ’’جی بورڈ‘‘

گوگل نے اینڈروئیڈ اسمارٹ فونز کے لیے ’’جی بورڈ‘‘ پیش کردیا جس میں 120 سے زیادہ زبانوں میں ٹائپنگ اور کسی بھی ایپ میں رہتے ہوئے ویب سرچنگ اور شیئرنگ تک کی سہولت موجود ہے۔جی بورڈ جسے پہلے ’’گوگل کی بورڈ‘‘ کہا جاتا تھا، مئی 2016 میں ایپل آئی فونز کے لیے متعارف کروایا گیا تھا۔ اب اسے اینڈوروئیڈ فونز کے لیے بھی تیار کرلیا گیا ہے اور اس کا اینڈروئیڈ ورڑن گوگل پلے اسٹور سے مفت میں ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔گوگل آفیشل بلاگ کے مطابق، جی بورڈ میں ایسی کئی خوبیاں ہیں جو اس وقت دنیا کے کسی دوسرے اسمارٹ فون کی بورڈ میں موجود نہیں۔ مثلاً اس میں دنیا کی 120 سے زائد زبانوں میں ٹائپ کیا جاسکتا ہے (جن میں اردو بھی شامل ہے) البتہ اس سے پہلے صارف کو اپنی مطلوبہ زبانیں ایکٹیویٹ کرنا ہوں گی، تقریباً اسی طرح جیسے کسی ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹم میں کیا جاتا ہے۔اینڈروئیڈ کا ڈیفالٹ کی بورڈ ہونے کی بدولت جی بورڈ بیشتر ایپس کے لیے کارآمد ہے یعنی آپ چیٹنگ کے دوران کسی ایپ میں رہتے ہوئے ویب سرچنگ بھی کرسکتے ہیں اور سامنے دکھائی دینے والے نتائج کو میسج کے طور پر شیئر بھی کرسکتے ہیں۔اس میں ایموجی اور گف سرچ کے علاوہ انہیں سرچ رزلٹس ہی میں سے براہِ راست چیٹنگ میں شیئر کرانے کی سہولت بھی موجود ہے جب کہ کسی ایموجی کے لیے آپ کو صرف اس کا نام لکھنا ہوگا اور جی بورڈ خود ہی متعلقہ ایموجیز ڈھونڈ نکالے گا جن میں سے اپنی من پسند ایموجی منتخب کرکے آپ اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔

کے بارے میں ویب ڈیسک

بھی چیک

آنکھوں کے سنگین امراض کی نوعلامات

شجاعت حامد کہا جاتا ہے کہ آنکھیں روح کی کھڑکیاں ہوتی ہیں اور یہ ایسا …

جواب دیجئے

%d bloggers like this: