Home / خبریں / نور جہاں کاپوتاچوری کے مقدمات کی ضمانت کرانے عدالت پہنچ گیا

نور جہاں کاپوتاچوری کے مقدمات کی ضمانت کرانے عدالت پہنچ گیا

گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں کے پوتے فرخ امام رضوی کے خلاف دبئی کی حنا نامی خاتون کی جانب سے مختلف تھانوں میں چوری کے 11مقدمات درج کرانے پر ضمانت کرانے سیشن عدالت پہنچ گئے ۔فاضل جج نے تھانہ سبزہ زار پولیس سے آج 21دسمبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج زاہد حسین بختیار کی عدالت میں ملکہ ترنم نورجہاں کے پوتے فرخ امام رضوی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،فرخ امام رضوی نے اپنے وکیل کی وساطت سے موقف اختیار کیا کہ وہ شاہ نوراسٹوڈیو کا مالک ہے.اس نے حنا نامی خاتون سے دوستی کے بعدشادی کرلی،بعد میں معلوم ہوا کہ اس خاتون نے اس کی دولت سے متاثرہوکرشادی کی.اس کا دبئی میں کلب ہے جس پر اس نے اسے دبئی میں کلب چلانے سے منع کیا جس پروہ ناراض ہو گئی اور اس سے علیحدگی اختیار کرلی بعد میں اس نے لاہورمیں اس کے خلاف مختلف تھانوں میں چوری اوردیگرالزامات کے تحت 11 مقدمات درج کرادیے،درخواست گزارکاکہنا ہے کہ ہرروزنیامقدمہ پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے سے بنوادیاجاتا ہے جس کی وجہ سے وہ ضمانتیں کراکراکرتنگ آ چکاہے۔

کے بارے میں ویب ڈیسک

بھی چیک

بینک دو جنوری کو بند رہیں گے

پیر2جنوری2017،کوتمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے (ڈی ایف آئیز)/خردمالکاری ادارے (ایم ایف بیز)عوام کے لیے بند …

جواب دیجئے

%d bloggers like this: