Home / ادب وثقافت / ماحول بے مزہ ہے تیرے پیار کے بغیر….غزل

ماحول بے مزہ ہے تیرے پیار کے بغیر….غزل

ماحول بے مزہ ہے تیرے پیار کے بغیر
کیسے پئے شراب کوئی یار کے بغیر
یہ عشق بھی ہے کتنا انوکھا معاملہ
اقرار کے بغیر ، نا انکار کے بغیر،
پھولوں سے گر بہار نے بھر بھی دیا تو کیا
دامن میرا اداس رہا خار کے بغیر
فرصت ملے تو پوچھ کبھی انکا حال بھ
جو لوگ جی رہے ہیں تیرے پیار کے بغیر
اس شوخ سے بچھڑ کے ظفر اپنی زندگی
جیسے مکان ہو کوئی دیوار کے بغیر

کے بارے میں ویب ڈیسک

بھی چیک

پتھربنا دیا مجھے رونے نہیں دیا…..ناصرکاظمی

پتھربنا دیا مجھے رونے نہیں دیا دامن بھی تیرے غم میں بھگونے نہیں دیا تنہائیاں …

جواب دیجئے

%d bloggers like this: