Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/_inc/lib/class.media-summary.php on line 77

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/_inc/lib/class.media-summary.php on line 87

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/modules/infinite-scroll/infinity.php on line 155
مقابلے کاامتحان دینے والوں کے لئے اہم خبر... سی ایس ایس کوالیفائنگ راؤنڈ متعارف کروانے کی تجویز - Lahori
Home / تعلیم / مقابلے کاامتحان دینے والوں کے لئے اہم خبر… سی ایس ایس کوالیفائنگ راؤنڈ متعارف کروانے کی تجویز

مقابلے کاامتحان دینے والوں کے لئے اہم خبر… سی ایس ایس کوالیفائنگ راؤنڈ متعارف کروانے کی تجویز

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحانات 2016ء کے مایوس کن نتائج پر ایگزامینر ز رپورٹس جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق زراعت وجنگلات کے پرچہ میں ایک امیدوار نے سوالات بار بار لکھ کر کئی صفحات بھر دیے، اپلائیڈ میتھ کے پرچہ میں 105 امیدواروں میں سے 55 نے صفر نمبر حاصل کیے، باٹنی کے پرچہ میں صرف چند امیدواروں کی کارکردگی بہتر تھی، بعض امیدواروں نے فارسی کے سوالات کا جواب اردو میں دیا جبکہ کیمسٹری اور فزکس کے پرچوں میں بہت سے امیدواروں نے غیر ضروری مضامین اور کہانیاں لکھ ڈالیں۔ایف پی ایس سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انگلش مضمون نویسی کے پرچہ میں بیشتر امیدوار گرائمر اور ہجوں سے ناواقف پائے گئے، اسلامک سٹڈیز کے پرچے میں 5 فیصد امیدوار فیل ہوئے جن میں ایک ایسا امیدوار بھی شامل ہے جس نے سندھی زبان میں پرچہ حل کیا۔ زراعت وجنگلات کے پرچے میں 80 فیصد جبکہ اپلائیڈ میتھ کے پرچہ میں 55 امیدواروں نے صفر نمبر حاصل کیے، امتحانات میں امیدواروں کی نصف تعداد 50 فیصد نمبروں سے آگے نہ بڑھ سکی۔ایگزامینرز کی رپورٹس میں تجویز کیا گیا ہے کہ سی ایس ایس امتحانات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ متعارف کروایا جائے، جس میں کامیاب امیدواروں کو ہی مقابلے امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے۔

کے بارے میں ویب ڈیسک

بھی چیک

yousaf malik..first phd

اے جی آفس پنجاب کے پہلے پی ایچ ڈی افسر

پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن جاری کرنے والے ادارے اے جی …

جواب دیجئے

%d bloggers like this: