Home / انٹرٹینمنٹ / جاب انٹرویو سے پہلے اعتماد کیسے بحال کریں؟

جاب انٹرویو سے پہلے اعتماد کیسے بحال کریں؟

کیا آپ نے کبھی ملازمت کے لیے انٹرویو دیا ہے؟ یہ زندگی کے اہم ترین لمحات میں سے ایک ہوتا ہے کیونکہ ان چند لمحات کا آپ کے مستقبل پر انحصار ہوتا ہے، چاہے وہ مالی ہو یا پیشہ وارانہ، یہی وجہ ہے کہ جاب انٹرویو لوگوں کے اعصاب پر سوار ہو جاتا ہے اور وہ اہم ترین مرحلے پر اپنا اعتماد اور حوصلہ کھو بیٹھتے ہیں۔ یوں تمام تر صلاحیتیں ہونے کے باوجود محض اپنے متزلزل اعتماد کی وجہ سے اچھی ملازمت کا امکان کھو بیٹھتے ہیں۔ آئیں آپ کو چند ایسے طریقے بتاتے ہیں جن کے ذریعے آپ کسی بھی جاب انٹرویو سے پہلے خود کو اچھی طرح تیار کر سکتے ہیں اور مکمل اعتماد کے ساتھ انٹرویو دے سکتے ہیں۔ ان سوالات کی مشق جن کا جواب آپ نہیں دینا چاہتے ہر کسی کے ذہن میں کچھ ایسے سوالات ہوتے ہیں جن کے بارے میں وہ کہتا ہے کہ کاش یہ سوالات نہ پوچھے جائیں، جیسا کہ آپ کے گذشتہ ادارے سے نکالے جانے کی وجہ وغیرہ۔ یہی وجہ ہے کہ بھرپور اعتماد حاصل کرنے کے لیے آپ کو ان سوالات کی بھی تیاری کرنا ہو گی۔ ایسے سوالات ذہن پر حاوی ہو جاتے ہیں اور چاہے وہ نہ بھی پوچھے جائیں۔ ان کا دباؤ انٹرویو کو خراب کر دیتا ہے۔ اس لیے ان مشکل سوالات کے جوابات پہلے سے ذہن میں بنا لیں تا کہ ایک منفی تجربے کو مثبت جواب میں بدل سکیں۔ باڈی اسکین انٹرویو کے لیے جانے سے پہلے پُرسکون انداز میں کسی نشست پر بیٹھیں۔ آنکھیں بند کریں اور اپنی پوری توجہ اپنے پیروں پر مرکوز کر لیں، پھر آہستہ آہستہ تخنے، ٹانگوں اور یوں سر تک آئیں۔ یہ طریقہ ہے خود کو نروس ہونے سے روکنے اور ذہن کو مجتمع کرنے کا۔ غیر یقینی کیفیت اعتماد کو بری طرح متاثر کرتی ہے اور اس عمل سے ہم اپنے آپ کو مجتمع کر سکتے ہیں۔ انٹرویو سے قبل چند دنوں تک روزانہ پانچ منٹ کا یہ عمل آپ کے اعصاب کو تقویب بخشے گا۔ ایک اور طریقہ پورے خشوع و خضوع کے ساتھ روزانہ دو نفل پڑھنے کا ہے۔ اور نوکریاں بھی ہیں! دنیا نوکریوں سے بھری پڑی ہے، اس لیے جب بھی انٹرویو دینے کے لیے جائیں اسے اپنے ذہن پر اتنا حاوی مت کر لیں کہ یہاں ناکامی کے بعد دنیا ختم ہو جائے گی۔ اس سے آپ خود کو غیر ضروری دباؤ میں ڈالیں گے۔ ذہن کو ہلکا پھلکا رکھنے کے لیے خود کو بارہا یاد دلائیں کہ یہ نوکری نہیں ملی تو اور بھی مواقع ملیں گے۔ اپنے دونوں ہاتھ پہلو پر جما لیں اپنے دونوں ہاتھ پہلو پر جما لیں، کندھوں کو پھیلا کر سینہ چوڑا کریں۔ سر کو تھوڑا سااوپر کی طرف اُٹھائیں اور آئینے میں دیکھیں۔ یہ ’’پاور پوز‘‘ ہے۔ انٹرویو میں آپ کا جسم آپ کا پہلا تعارف ہوتا ہے۔ اس لیے جسمانی انداز اہمیت رکھتا ہے۔ اگر آپ خود کو آئینے میں اس طرح دیکھتے ہیں کہ خودبخود اعتماد کی سطح بلند ہوتی ہے۔ آپ کی انفرادیت کیا ہے؟ خود سے یہ سوال کریں کہ کوئی دوسروں کو چھوڑ کر آپ کو ملازمت پر کیوں رکھے؟آپ کے اندر ایسی کون سی انفرادیت ہے، جس کی وجہ سے آپ اس ملازمت کے زیادہ مستحق ہیں؟اس سوال کا جواب بہت ضروری ہے اور یہی انٹرویو میں آپ کا ترپ کا پتا ہو گا۔ خود کلامی خود کو یہ کہنا چھوڑ دیں کہ میں نروس ہوں، اس کی بجائے یہ کہیں کہ میں پُر جوش ہوں۔ ’’ذہنی کیفیت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ یہ لسانی اقرار بھی آپ کے اعتماد کو بڑھائے گا۔ کامیابیوں کو یاد کریں انٹرویو سے پہلے اپنے ذہن میں آنے والی منفی سوچوں کو نکالنا ضروری ہے کیونکہ یہ آپ کے بچے کچھے اعتماد کا بھی خاتمہ کر دیں گی۔ اس لیے اس وقت اپنی کامیابیوں کو یاد کریں، یہ آپ کے اعتماد کو بحال کرے گی۔ جذبات گھر پر رکھ کر آئیں انٹرویو کسی پچھلی ملازمت کے خراب تجربے کا وقت نہیں ہے۔ ہم سب کے جذبات ہوتے ہیں، ہم نے پچھلی ملازمت کسی بدمزگی کی وجہ سے نہیں چھوڑی یا کسی کے ناقص رویے کی وجہ سے۔ اگر بہت ضروری بھی ہو تو اسے پیشہ وارانہ انداز میں بیان کریں لیکن جذبات کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔ اس کا آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ لا علمی بری چیز نہیں کسی بھی ادارے کے بارے میں سب کچھ جاننا یا تمام سوالات کے جواب آنا ضروری نہیں۔ اس لیے سوالات پوچھتے ہوئے مت گھبرائیں۔ ایمانداری بہترین چیز ہے، بجائے اس کے کہ جھوٹ بولا جائے۔ اگر آپ کا تجربہ کم ہے، تو ظاہر کریں کہ آپ اپنی مہارتوں کو بڑھانے کی کتنی خواہش رکھتے ہیں یا تیزی سے سیکھنے پر کتنا زور دیتے ہیں؟ پسندیدہ لباس پہنیں انٹرویو کے لیے ایسا لباس پہنیں، جو آپ کو اعتماد بخشتا ہو، جیسا کہ پسندیدہ رنگ کا۔ بے آرام جوتے یا سخت اور چبھتا ہوا کپڑا پہننے سے خرابی کچھ نہیں کیونکہ اس سے آپ کی توجہ بٹے گی۔ کمرے میں 5 چیزوں پر توجہ ماہرین کہتے ہیں کہ اعصاب پر نئی جگہ پر غلبہ طاری ہونے سے پہلے چند چیزوں کو فوراً نوٹ کریں۔ دیواروں کا رنگ کیسا ہے؟ جس کرسی پر آپ بیٹھے ہیں، اس کا کپڑا کون سا ہے؟ یا بجتے ہوئے ٹیلی فون کو دیکھیں۔ اس سے آپ اعصابی دباؤ کی بجائے حقیقی دنیا میں واپس آئیں گے۔ (اُردو ٹرائب سے ماخوذ)

کے بارے میں ویب ڈیسک

بھی چیک

urwah

سال2016ء میں ویکیپیڈیا پرسب سے زیادہ سرچ کی گئی پاکستانی شخصیات

ویکیپیڈیا پرتقریبا 3500 پاکستانیوں کی معلومات موجود ہیں جبکہ ہر ماہ تقریبا 50 کروڑ لوگ …

جواب دیجئے

%d bloggers like this: