Home / شخصیات / فرخ سہیل گوئندی

فرخ سہیل گوئندی

Farrukh Sohail Goindi.
فرخ سہیل گوئندی

فرخ سہیل گوئندی احترام کا حوالہ اورمحبت کااستعارہ ہیں ان کی شخصیت کے کئی پہلوہیں.وہ دنیا بھرکے لئے پاکستان کا سفری سفیرہیں.ان کی کئی جہتیں ہیں.وہ تجزیہ کار،کالم نگار،محقق،ماہر معاشیات،مترجم،مورخ اورانشاء پرداز ہیں.ان کی تحریروں کاآہنگ آفاقی اورمشاہدہ کائناتی ھے.وہ ایک ایسی طلسماتی شخصیت ہیں جوسرخوں اورسبزوں میں یکساں مقبول ہیں.وہ ایک راست العقیدہ مسلمان اور نظریاتی قلم کار ہیں
سہیل گوئیندی 23 اگست 1960ء کو سرگودھا شہر کے بلاک 9 میں محمد یعقوب گوئیندی کےہاں پیدا ہوئے.1887ء میں یہ شہر ان کے اجداد نے آباد کیا تھا جنہوں نے اس کی آباد کاری کے لئے ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کے علاقے، متراں والی، سے ہجرت کی تھی.شروع میں جب انگریزسرکارسرگودھاکوآباد کرنے کےلئے گوندل،چیمے،چٹھےاور وڑائیچوں کو گھوڑی پال مربع سکیم کے تحت وہاں لائے تواس دورکاسرگودھا 27 بلاک کومحیط تھاجن میں سےصرف 16 بلاک سہیل گوئیندی صاحب کے بڑوں نےآباد کئے.پھر جب سرگودھاپھیلاتواپنی وہ خوبصورتی برقرارنہ رکھ سکااوریوں وہ شاھینوں کاشہرنالیوں کاشہربن گیا.
فرخ سہیل گوئیندی،کے والد عطارتھے.کہا جاتا ھے کہ پرفیوم اورموسیقی کی سائینس ایک ہی ھے یہی وجہ ھے کہ جناب یعقوب گوئیندی عطرکو پرفیوم میں بدلنے کے موجدبھی ہیں جوآج کل امریکہ میں ماحول کو عطربار کئے ہوئے ہیں.فرخ سہیل گوئیندی کو مطالعے کا شوق ورثے میں ملا.ان کے والدگرامی بھی بک لور ہیں اورفرخ سہیل بھی،اسی تشنگی کی تسکین کے لئے لاہور میں انہوں نے باقاعدہ ایک پبلشنگ ہاؤس ،، جمہوری پبلیکیشن،، کے نام سے قائم کررکھا ھے.
فرخ سہیل گوئیندی کی بیگم کا تعلق لبنان کے شہر بیروت سے ھے.وہ کامل عبدالللہ کی بیٹی ہیں جو لبنان کی ترقی پسند پارٹی کے بانی تھے.مفتئ اعظم امین الحسینی،بیگم گوئیندی کے ماموں ہیں.یہ خاندان بیت المقدس کاچابی بردارھے.
عظیم ترکی کے،بلند ایجوت،نے کہاتھاکہ فرخ سہیل گوئیندی ایک نئی دنیاکی تلاش میں ہیں،مجھے ان کی دوستی پرفخرھے،، سچی بات ھے میر ے احساسات بھی کسی طورجناب بلندایجوت سے مختلف نہیں ۔۔جبار مرزا۔۔23 دسمبر2016ء

کے بارے میں ویب ڈیسک

بھی چیک

موسیقارماسٹرمنظورحسین

اکمل شہزاد گھمن لازوال دھنوں کے خالق ماسٹر منظور 24دسمبر 2012ء کو وفات پاگئے مگر …

جواب دیجئے

%d bloggers like this: