Home / سیاحت / گہلن ہتھاڑ

گہلن ہتھاڑ

اسد سلیم شیخ

ضلع قصورکا قصبہ،لاہور کے جنوب مغرب کی طرف ۶۵ میل کے فاصلے پرقصور اوکاڑہ روڈپر واقع ہے۔اس قصبہ کا نام یہاں آباد گہلن قبیلے کے سبب معروف ہوا۔ گہلن ایک راجپوت قبیلہ ہے،جس کامورث اعلیٰ راجہ کرن سنگھ تھا۔اس نام کے تین گائوں پاکستان کے اندرموجود ہیں ایک قصورکایہ قصبہ جو گہلن ہتھاڑکہلاتا ہے۔ دوسرا گہلن چک نمبر ۹ جو پتوکی کے نزدیک جی ٹی روڈ پرواقع ہے اور تیسراضلع اوکاڑہ کے قصبہ بصیرپورسے تین کلومیٹر دُورواقع ہے۔ان تمام مقامات میں گہلن قبیلہ کے افرادآباد ہیں۔ گہلن ہتھاڑبنیادی طور پر زرعی علاقہ ہے۔ گندم، چاول اور سبزیوں کے علاوہ پھولو ں کی کاشت عام ہوتی ہے۔ دیپالپور روڈ پر یہاں پھولوں کی مارکیٹ بھی قائم ہے،جہاں سے پاکستان کے دوسرے شہروں کو تازہ پھول ارسال کئے جاتے ہیں۔ یہاں صحت و تعلیم کی سہولتیں حاصل ہیں۔ شعر و ادب کے حوالے سے افتخار تبسم یہاں کی پہچان ہیں۔ ۱۹۶۲ء میں پیدا ہوئے۔ پنجابی میں ایم اے کرنے کے بعد گہلن میں ایک پرائیوٹ سکول چلارہے ہیں۔پنجابی اوراُردو میں شاعری کرتے ہیں۔(’’نگر نگر پنجاب:شہروں اور قصبات کا جغرافیائی، تاریخی، ثقافتی اور ادبی انسائیکلوپیڈیا‘‘)

کے بارے میں ویب ڈیسک

بھی چیک

استنبول،جہاں مشرق اور مغرب ملتے ہیں

زین ریاض انصاری یہ شہر اس دروازے کی اہمیت کا حامل تھا جس کے ذریعے …

جواب دیجئے

%d bloggers like this: