Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/_inc/lib/class.media-summary.php on line 77

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/_inc/lib/class.media-summary.php on line 87

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/modules/infinite-scroll/infinity.php on line 155
بغیر چشمے کے تھری ڈی کا مزہ - Lahori
Home / سائنس اور ٹیکنالوجی / بغیر چشمے کے تھری ڈی کا مزہ

بغیر چشمے کے تھری ڈی کا مزہ

آج ہمارا واسطہ زیادہ سے زیادہ تھری ڈی مواد سے پڑ رہا ہے، گھر میں تفریح کے لئے آج کل تھری ڈی ٹیلی ویژن لازمی ہو گیا ہے، تاہم اس کا ایک بڑا نقصان ہے ، اپنی نشست گاہ میں بیٹھ کر زیادہ تر لوگ تگڑے تھری ڈی چشمے پہننا پسند نہیں کرتے۔ بدقسمتی سے تھری ڈی چشموں کے بغیر تصویر دھندلی نظر آتی ہے کیونکہ ناظر کی آنکھ تک پہنچنے کے لئے روشنی کو فلٹر ہونے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ہر آنکھ مختلف تصویر دیکھ سکے،تاہم اب ٹیلی ویژن بنانے والے بغیر چشموں کے تھری ڈی کا تجربہ کر رہے ہیں، جس میں ایک تکنیک استعمال ہوتی ہے، جس کو خود کار مجسم بینی(auto stereoscopy) کہتے ہیں۔ اختلاف زاویہ(parallax) کی رکاوٹ سکرین کے سامنے رکھی جاتی ہے تاکہ ناظر کی ہر آنکھ میں الگ تصویر بھیجی جا سکے۔ دو جہتی مواد کے لئے، رکاوٹ کو غیر فعال کر دیا جاتا ہے، تاہم بٹن کو دباتے ہی تصویر چھلانگ لگا کر صوفے پر بیٹھے آپ کے سامنے آ سکتی ہے۔ عام طور پر اس عمل کو پورا ہونے کے لئے، ناظر کو ایک ’’خوش گوار جگہ‘‘ پر براہ راست سکرین کے سامنے بیٹھنا ہوگا، تاہم سافٹ ویئر کا استعمال تصاویر کی پٹیوں کو بنانے کے لئے کیا جا سکتا ہے، جس سے اضافی ناظر ان کے بیٹھنے کی جگہیں بنائی جا سکتی ہیں، لہٰذا ایک سے زائد لوگ تھری ڈی مزہ ایک ساتھ لے سکتے ہیں۔ (جہان ِسائنس سے ماخوذ)

کے بارے میں ویب ڈیسک

بھی چیک

آنکھوں کے سنگین امراض کی نوعلامات

شجاعت حامد کہا جاتا ہے کہ آنکھیں روح کی کھڑکیاں ہوتی ہیں اور یہ ایسا …

جواب دیجئے

%d bloggers like this: