Home / انٹرٹینمنٹ / بچپن کے منفی واقعات… بچوں کی صحت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں

بچپن کے منفی واقعات… بچوں کی صحت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں

ہم جانتے ہیں کہ بچپن میں پیش آنے والے مشکل حالات، واقعات اور حادثات بڑے ہو کر بھی نہیں بھلائے جا سکتے، لیکن ایک نئی تحقیق نے ایک ایسے پہلو پر روشنی ڈالی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اس قسم کے حادثات و واقعات کے بچپن پر کیا اثر پڑتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق گھر میں جھگڑا، فساد یا کسی بھی منفی واقعے کا اثر بچپن سے ہی شروع ہو جاتا ہے۔ خاص طور پر بچوں کے قد اور وزن پر ان منفی حالات کا بہت زیادہ اثر ہوتا ہے۔ اس تحقیق نے یہ بھی بتایا کہ گھر میں جھگڑے، فساد یا دیگر مشکلات کا سامنا کرنے والے بچے دمہ، انفیکشن، نیند کی کمی اور دیگر جسمانی پریشانیوں میں مبتلا رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ بچے کی صحت ماں سے بھی منسلک کی گئی ہے۔ اگر ماں صحت مند ہے، تو بچے میں بھی ذہنی دباؤ کم پایا جاتا ہے اور کمزور ماؤں کے بچوں میں ذہنی پریشانی اور دباؤ کی سطح بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس تحقیق کے لیے ماضی میں کی گئی 39 تحقیقات کو زیر غور لایا گیا۔ امریکا کے ’’سینٹر فاریوتھ ویلنیس‘‘ کی محقق ڈیبی اوہ بتاتی ہیں کہ اس سے پہلے تمام ہی تحقیقات اس بات کو زیر غور لائی ہیں کہ بچپن میں رونما ہونے والے حادثات اور مشکلات بڑے ہو کر لوگوں کے ذہن پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہیں، لیکن کسی نے بچپن ہی میں ان چیزوں کے اثر پر غور نہیں کیا اور اب وہ اس معاملے پر اور بھی زیادہ غور کرنا چاہتے ہیں۔

کے بارے میں ویب ڈیسک

بھی چیک

urwah

سال2016ء میں ویکیپیڈیا پرسب سے زیادہ سرچ کی گئی پاکستانی شخصیات

ویکیپیڈیا پرتقریبا 3500 پاکستانیوں کی معلومات موجود ہیں جبکہ ہر ماہ تقریبا 50 کروڑ لوگ …

جواب دیجئے

%d bloggers like this: