Home / سیاحت / دنیاکی منفرد گھوڑاٹرین

دنیاکی منفرد گھوڑاٹرین

سرگنگارام نے لوگوں کے سفر کے لیے ایک انتہائی سادہ اور سستا حل نکالا۔ لاہور جڑانوالہ ریلوے لائن پر بچیانہ ریلوے اسٹیشن ہے۔ اُس نے بچیانہ ریلوے اسٹیشن سے اپنے آبائی گائوں گنگاپور کے درمیان ایک چھوٹی گیج کی پٹری بچھوائی۔ دو ٹرالیاں جوڑ کر ایک دیسی ٹرین ترتیب دی گئی اور اسے کھینچنے کے لیے گھوڑوں کا انتظام کیا۔ اس عجوبہ کا نام گھوڑا ٹرین رکھا گیا۔ گھوڑے ان ٹرالیوں کو کھینچ کر بچیانہ سے گنگا پور لے جاتے تھے۔ گھوڑا ٹرین بذات خود ایک اچھوتی تخلیق تھی۔ یہ ٹرین مسافروں کے لیے کئی دہائیاں چلتی رہی مگر 1980ء میں ریلوے ٹریک کی ناگفتہ بہ صورت حال کی وجہ سے بند ہو گئی۔پاکستان کاواحد،انوکھا، دلچسپ اور سستا ذریعہ آمدورفت ہے، بوگیوں کی مرمت اوردیکھ بھال نہ ہونے سے یہ سولہ سال تعطل کا شکار رہا۔2010ء میں اس وقت کے فیصل آباد کے ڈی سی اوسعید اقبال واہلہ نے گھوڑا ٹرین کو دوبارہ بحال کیاتھاجوایک بارپھرتعطل کاشکارہوچکی ہے.

کے بارے میں ویب ڈیسک

بھی چیک

استنبول،جہاں مشرق اور مغرب ملتے ہیں

زین ریاض انصاری یہ شہر اس دروازے کی اہمیت کا حامل تھا جس کے ذریعے …

جواب دیجئے

%d bloggers like this: