Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/_inc/lib/class.media-summary.php on line 77

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/_inc/lib/class.media-summary.php on line 87

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/modules/infinite-scroll/infinity.php on line 155
سرجن کی تشخیص کی 200 سال بعد تصدیق - Lahori
Home / سائنس اور ٹیکنالوجی / سرجن کی تشخیص کی 200 سال بعد تصدیق

سرجن کی تشخیص کی 200 سال بعد تصدیق

ڈاکٹروں نے دنیا کے ایک ماہر اور بااثر سرجن کی تشخیص کی 200 سال بعد تصدیق کردی،سرجن جان ہنٹر نے 1786 میں ایک مریض میں پتھر کی طرح سخت رسولی کی تشخیص کی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق رایل مارسڈین ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مریض کے نمونوں اور مرض کے متعلق دستاویزات کا مطالعہ کیا۔ ڈاکٹر کے یہ نوٹ ان کے نام پر لندن میں قائم ایک میوزیم میں محفوظ تھے۔تشخیص کی تصدیق کے ساتھ ساتھ کینسر پر کام کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم کا خیال ہے کہ ہنٹر کا صدیوں پرانا نمونہ اس مرض کی ان تہوں کو کھول سکتا ہے کہ کس طرح وقت کے ساتھ مرض میں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ڈاکٹر کرسٹینا میشیو نے بتایا کہ یہ کچھ حد تک تفریح کے طور پر شروع ہوالیکن ہم جان ہنٹر کی بصیرت دیکھ کر حیران رہ گئے۔ہنٹر سنہ 1776 میں کنگ جارج سوم کے سرجن مقرر ہوئے تھے ۔اوروہ ان سرجنوں ان کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جنسی تعلق سے پھیلنے والی بیماریوں پر کتاب لکھنے کے سلسلے میں انھوں نے تجربے کے لیے خود کو سوزاک یا گنوریا کے مرض میں مبتلا کر لیا تھا۔ان کے وسیع طبی کلیکشن کورائل کالج آف سرجنز کے ہنٹریئن میوزیم میں رکھا گیا ہے۔جن میں ان کے دلچسپ نوٹ بھی شامل ہیں کہ کس طرح سینٹ جارج ہسپتال میں ایک شخص سنہ 1786 میں پتھر کی طرح سخت زخم کے ساتھ پہنچا تھا جو کہ اس کے دائیں زانو پرتھا۔

کے بارے میں ویب ڈیسک

بھی چیک

بغیر چشمے کے تھری ڈی کا مزہ

آج ہمارا واسطہ زیادہ سے زیادہ تھری ڈی مواد سے پڑ رہا ہے، گھر میں …

جواب دیجئے

%d bloggers like this: