Home / انٹرٹینمنٹ / اس سال کی 10 بہترین فلمیں

اس سال کی 10 بہترین فلمیں

ہر ہفتے متعدد نئی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں اور کسی بھی فرد کے لیے ان سب کو دیکھنا مشکل ٹاسک ہوسکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اکثر اس وجہ سے چند اچھی فلمیں دیکھنے سے رہ جاتی ہیں۔یہاں ایسی ہی چند بہترین فلموں کی فہرست دی جا رہی ہے، جو رواں سال ریلیز ہوئیں، مگر ہوسکتا ہے کہ آپ انہیں نہ دیکھ سکے ہوں۔ لو اینڈ فرینڈ شپ ڈائریکٹر وٹ اسٹل مین کی 18 ویں صدی کے دور پر مبنی یہ فلم ایک بیوہ خاتون سوزن کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے مرحوم شوہر کے خاندان کے گھر میں رہنے آتی ہے تاکہ معاشرے میں اس کے بارے میں ہونے والی بات چیت سے بچ سکے۔اپنا وقت ضائع کیے بغیر وہ اپنے اور اپنی بیٹی کے لیے امیر شوہروں کی تلاش شروع کردیتی ہے، جس کے بعد کہانی بہت دلچسپ ہوجاتی ہے۔ نائن لیوز یہ ایک دلچسپ افسانوی کہانی پر مبنی فلم ہے، جس میں ایک ارب پتی شخص اپنے کام میں مگن رہتا ہے اور اپنے خاندان کی زندگی سے انجان ہوتا ہے، مگر ایک موقع پر اسے آخری لمحے میں اپنی بیٹی کے لیے سالگرہ کا تحفہ یاد آتا ہے اور وہ ایک بلی لیتا ہے، مگر بعد میں اس بلی کے جسم میں کسی طرح پھنس جاتا ہے ،جس کے بعد کی کہانی کافی دلچسپ ہے۔ اسے بیری سونی فیلڈ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ کیون اسپیسی اور جنیفر گارنر نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ مدرز ڈے یہ مدرز ڈے کے موقع پر تین نسلوں کے اکھٹے ہونے کی کہانی ہے، جسے گیری مارشل نے ڈائریکٹ کیاہے جبکہ جنیفر آنسٹن، اور جولیا رابرٹس نے اس میں مرکزی کردار ادا کیے ہیں ۔ میگریٹ سیٹس اے ٹریپ یہ ایک سیریل کلر کو پکڑنے کی دلچسپ کہانی ہے، جس میں مسٹر بین سے شہرت حاصل کرنے والے روان ایٹکنسن نے چیف کمشنر کا مرکزی کردار ادا کیا ہے اور متعدد خواتین کے قتل کے پیچیدہ کیس پر کام کرتے ہوئے قاتل کو پکڑاہے۔ دی بی ایف جی معروف ڈائریکٹر سٹیون اسپیلبرگ کی یہ فلم ایک لڑکی سوفی کے گرد گھومتی ہے، جس کا سامناایک دوستانہ مزاج رکھنے والے دیو قامت جن سے ہوتا ہے جو کہ اپنے دیگر ساتھیوں سے مختلف ہوتا ہے اور بچوں کو نقصان پہنچانے سے انکار کرتا ہے۔ 47 میٹرز ڈاؤن اس فلم کی کہانی دو بہنوں کیٹ اور لیزا کے گرد گھومتی ہے،جو میکسیکومیں تعطیلات منانے جاتی ہیں اور ایڈونچر کے چکر میں اپنی بہن کو ایک پنجرے میں زیرآب جاکر شارک مچھلیوں کو دیکھنے کے لیے قائل کرلیتی ہے، تاہم اس مہم کے دوران پنجرہ ٹوٹ جاتا ہے اور یہ لڑکیاں خود کو سمندر کے اندر 47 میٹر گہرائی میں پاتی ہیں اور ان کے پاس ایک گھنٹے کی آکسیجن ہوتی ہے جبکہ ساحل دو گھنٹے کے فاصلے پر ہوتا ہے اور ان کے اردگرد وائٹ شارکس گھوم رہی ہوتی ہیں۔ دی لائٹ بٹوین اوشینز لائٹ ہاؤس کے رکھوالے اور اس کی بیوی مغربی آسٹریلیا میں رہتے ہیں اور اس بچے کی پرورش کررہے ہوتے ہیں جسے انہوں نے سمندر میں ڈوبنے سے بچایا تھا، مگر انہیں اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے کتنا تباہ کن ثابت ہوگا۔ آئی ٹی ایک امیر شخص آرٹیفشل انٹیلی جینس اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس گھر تیار کرتا ہے اور اپنی بیٹی کا تعلق ایک آئی ٹی کے ماہر سے ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے ،تو جواب میں وہ ماہر اس کی اور اس کے خاندان کی زندگی کو مشکلات کا شکار کردیتا ہے، جس کے لیے وہ ٹیکنالوجی کو ہی ہتھیار بناتا ہے۔ سلی اداکاری سے ڈائریکشن میں آنے والے کلنٹ ایسٹ وڈ کی اس فلم کا مرکزی کردار لیجنڈ اداکار ٹام ہینکس نے ادا کیا ہے۔ یہ ایک سچی کہانی سے متاثر ہوکر بنائی گئی فلم ہے، جس میں 15 جنوری 2009ء کے واقعات کو پیش کیا گیا ہے، جس میں ایک پائلٹ کیسلے سلی نے نیویارک کے دریائے ہڈسن کے ٹھنڈے پانیوں میں اے 320 طیارے کی لینڈنگ کی اور معجزانہ طور پر ایک شخص بھی زخمی نہیں ہوا، مگر اس واقعے نے اس پائلٹ کاکیرئیر اور ساکھ تباہ کرکے رکھ دی۔ دی کنفرمیشن یہ ایک باپ اور بیٹے کی کہانی ہے، جس میں باپ، ماں کو طلاق دے کرالگ ہوجاتا ہے۔ اس کا آٹھ سالہ بیٹا ویک اینڈ منانے باپ کے پاس آتا ہے، جو کہ شرابی ہوتا ہے اور ان دونوں کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ مشکل ہوجاتا ہے، مگر ایک ٹول باکس کی چوری اور پھر چوروں کی تلاش ان دونوں کو قریب لے آتا ہے،جس کے دوران ان دونوں کو احساس ہوتا ہے کہ ان کا باہمی تعلق کتنا مضبوط ہے۔..موویزریویو

کے بارے میں ویب ڈیسک

بھی چیک

urwah

سال2016ء میں ویکیپیڈیا پرسب سے زیادہ سرچ کی گئی پاکستانی شخصیات

ویکیپیڈیا پرتقریبا 3500 پاکستانیوں کی معلومات موجود ہیں جبکہ ہر ماہ تقریبا 50 کروڑ لوگ …

جواب دیجئے

%d bloggers like this: