Home / انٹرٹینمنٹ / پاکستانی مداح کا سلمان خان کو سالگرہ پر انوکھا تحفہ

پاکستانی مداح کا سلمان خان کو سالگرہ پر انوکھا تحفہ

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اپنی اداکاری اور دوستی نبھانے میں اتنے مشہور ہیں کہ وہ اپنے دوستوں کو تحفے تحائف دینے پر کروڑوں روپے نچھاور کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے لیکن ایک پاکستانی مداح نے ان کی 51 ویں سالگرہ پر انہیں انوکھا تحفہ دیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں قیام پذیر سلمان خان کے پاکستانی مداح علی ملک نے سپر سٹار کی 51 ویں سالگرہ پر انہیں انوکھا تحفہ دینے کے لئے ان کی تاریخ پیدائش والی نمبر پلیٹ خریدی ہے ۔ علی ملک کی حاصل کردہ نمبر پلیٹ کی سیریز ایس اور اس کا نمبر 2712 ہے جو سلمان خان کی تاریخ پیدائش کا دن ہے ۔سلمان خان کے پاکستانی مداح نے نمبر پلیٹ 11 ہزار 400 اماراتی درہم میں خریدی اور بعد ازاں اسے فروخت کر کے دبئی کیئرز اور سلمان خان کی فلاحی تنظیم بِینگ ہیومن کے لئے چندہ اکٹھاکیا۔

کے بارے میں ویب ڈیسک

بھی چیک

urwah

سال2016ء میں ویکیپیڈیا پرسب سے زیادہ سرچ کی گئی پاکستانی شخصیات

ویکیپیڈیا پرتقریبا 3500 پاکستانیوں کی معلومات موجود ہیں جبکہ ہر ماہ تقریبا 50 کروڑ لوگ …

جواب دیجئے

%d bloggers like this: