Home / انٹرٹینمنٹ / ارشدخان اپنی پہلی فلم ‘کبیر’میں گلوکارنعمان جاویدکے ساتھ نظر آئیں گے

ارشدخان اپنی پہلی فلم ‘کبیر’میں گلوکارنعمان جاویدکے ساتھ نظر آئیں گے

اسلام آباد کے ایک چائے کے سٹال سے مقبولیت حاصل کرنے والے ارشد خان کی پہلی فلم ‘کبیر’ میں اب ان کے ساتھ گلوکار نعمان جاوید بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ۔یہ گلوکار نعمان جاوید کی بھی ڈیبیو فلم ہوگی جسے 2017 میں ریلیز کیا جائے گا۔ نعمان جاوید نے بتایا کہ اس فلم میں میرا کردار ایک ولن کا ہے ، ایک ایسے شخص کی کہانی جس کی زندگی کی اچھی شروعات ہوتی ہے تاہم بعد ازاں جرائم کی دنیا سے تعلق بڑھ جاتا ہے ، جس کے بعد وہ اچھے سے برا اور دوبارہ بُرے سے اچھا بنے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ارشد خان میرے چھوٹے بھائی کا کردار ادا کرتے نظر آئے گا۔نعمان جاوید نے اس بات کا بھی اشارہ دیا کہ وہ فلم ‘کبیر’ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ایک گانا بھی گائیں گے۔

کے بارے میں ویب ڈیسک

بھی چیک

urwah

سال2016ء میں ویکیپیڈیا پرسب سے زیادہ سرچ کی گئی پاکستانی شخصیات

ویکیپیڈیا پرتقریبا 3500 پاکستانیوں کی معلومات موجود ہیں جبکہ ہر ماہ تقریبا 50 کروڑ لوگ …

جواب دیجئے

%d bloggers like this: