Home / تعلیم / ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے رولزمیں ترمیم کردی

ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے رولزمیں ترمیم کردی

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق رولز میں ترمیم کر کے سینیئر شہریوں کو ریلیف فراہم کر دیا۔ 45 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی عمر میں تضاد کے باوجود درخواست قابل قبول ہو گی۔ ہائیر ایجوکیشن ذرائع کے مطابق عمر میں تضاد کی شق میں نرمی کرتے ہوئے طے کیا گیا ہے کہ تضاد کی صورت میں میٹرک کی عمر قابل قبول ہو گی۔ نادرا 45 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی عمر میں رد و بدل نہیں کرتا۔ شناختی کارڈ اور اسناد کے مطابق تاریخ پیدائش میں فرق کے باعث ہزاروں درخواستوں کو مسترد کرنا پڑتا تھا۔ پینتالیس سال سے کم عمر افراد کی صورت میں تضاد نا قابل قبول ہو گا جبکہ پینتالیس سال سے زائد عمر کے افراد کی تاریخ پیدائش میں تضاد کی صورت میں درخواست مسترد نہیں ہو گی.

کے بارے میں ویب ڈیسک

بھی چیک

yousaf malik..first phd

اے جی آفس پنجاب کے پہلے پی ایچ ڈی افسر

پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن جاری کرنے والے ادارے اے جی …

جواب دیجئے

%d bloggers like this: