Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/_inc/lib/class.media-summary.php on line 77

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/_inc/lib/class.media-summary.php on line 87

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/modules/infinite-scroll/infinity.php on line 155
سردی کا مقابلہ،خوراک سے - Lahori
Home / خواتین کارنر / سردی کا مقابلہ،خوراک سے

سردی کا مقابلہ،خوراک سے

مریم اقبال وڑائچ

یہ سردی کا موسم ہے۔خشک سردی پڑرہی ہے۔بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے آلودگی اور بیماریوں میں بھی اضافہ ہوچکا ہے۔سخت سردی ہو یا پھر سخت گرم موسم یہ انسانی جسم پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔ایسے سخت موسم کے اثرات سے بچنے کے لیے کچھ غذائوں کا استعمال بہت ضروری ہے۔اچھی اور مناسب غذا کا استعمال سرد و گرم موسموں کی شدت میں کمی پیدا کر دیتا ہے۔مثال کے طور پر سردی کے موسم میں کھجور کھانے کے بہت سے فوائد ہیں۔ کھجور میں غذائی عناصر کا ذخیرہ ہوتا ہے۔ کھجور میں آئرن، معدنی، کیلشیم، امینو ایسڈ، فاسفورس اور وٹامنز کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ ایک کھجور سے 23 کیلوری ملتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھجور میں موجود نمکیات ہڈیوں کو مضبوط بنانے کا کام کرتے ہیں۔ اس میں کیلشیم ، سیلینیم، اور تانبے کی مقدار ہوتی ہے جن سے ہڈیوں کو مضبوطی ملتی ہے۔کھجور کی مقدار آپ کے امیون پاور میں اضافہ کرتا ہے اس میں گلوکوز اچھی مقدار میں ہوتا ہے لہٰذا آپ کے جسم کی بیماری کے خلاف مزاحمت بڑھتا ہے۔ کھجور جلد کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ کھجور کھانے سے چہرہ نکھر تا ہے اور جلد پر نکھار آتا ہے۔ اگر آپ کا وزن کم ہے تو کھجور کی مقدار آپ کے لئے فائدہ مند ہے۔ اس میں شوگر، وٹامن اور بہت ضروری پروٹین ہوتے ہیں جو وزن بڑھانے کا کام کرتے ہیں۔ اگر آپ بہت دبلے پتلے ہیں تو روزانہ چار سے پانچ کھجور کھانا شروع کر دیجئے۔ آپ کو کچھ وقت بعد نتیجہ نظر آنے لگے گا۔تاہم سردی کے موسم میں کھجور کھانا ایک نعمت ہے ،یہ سردی سے مقابلہ پیدا کرنے کی صلاحیت اور طاقت کو بڑھاتی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ چند ڈرنکس کا ذکر بھی کرتے ہیں ۔واضح رہے کہ سردی کے دنوں میں صرف گرم کپڑے پہننے یا کھانے سے ہی سردی سے دفاع نہیں ہوتا بلکہ اس کے لئے کچھ گرم، ہاٹ ڈرنکس پینے بھی ضروری ہوتے ہیں۔ موسم سرما کے دنوں میں زیادہ کیلوری اور توانائی والے ڈرنکس پینے چاہئے ۔جو جسم کو سردی سے بچاتے ہیں اور بیماریوں سے لڑنے کی طاقت بھی دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر ادرک والی چائے۔سردی کے موسم میں ادرک کی چائے نہ صرف آپ کو اچھی لگے گی، بلکہ یہ سردی کے دوران ہونے والے کئی مسائل سے بھی آرام دلائے گی۔ ادرک کی چائے کو دوائی کے طور پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ دارچینی کی چائے کے بھی فوائد ہیں ۔خاص کر سرد موسم میں ۔یہ چائے جسم میں جمع اضافی چربی کو نکالنے میں مددگار ہوتی ہے۔ یہ چائے پینے سے آپ کے جسم کی ضرورت سے زیادہ کیلوریز پیدا ہوتی ہیں۔ شہد کے ساتھ دارچینی کی چائے کے استعمال سے جسم کا میٹا بولزم بھی بڑھتا ہے جس سے آپ کو کوئی بیماری جلدی نہیں گھیرے گی۔اس کے ساتھ ساتھ سردی کے موسم میں کافی کا استعمال آپ کو توانائی فراہم کرتا ہے۔ کافی کا استعمال لیور کی بیماری، جگر کے کینسر سے بچانے کے ساتھ آپ کے دل کی صحت کو بھی صحت مند رکھتا ہے۔

کے بارے میں ویب ڈیسک

بھی چیک

’’خو شبو‘‘کی شاعرہ…پروین شاکر

ابو الہاشم کرمانی ماہِ دسمبر کے آخری عشرے میں بائیس برس قبل 26 دسمبر 1994ء …

جواب دیجئے

%d bloggers like this: