Home / سیاحت / رائے ونڈ

رائے ونڈ

لاہور شہر سے 40 کلومیٹردورواقع پنجاب کااہم علاقہ ہے۔رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن پاکستان ریلویز کی کراچی – پشاور مرکزی ریلوے لائن پر رائے ونڈ کے درمیان واقع ہے۔ یہ رائے ونڈ – لودھراں براستہ پاکپتن ریلوے لائن کا جنکشن بھی ہے۔راۓونڈ میں اس وقت اسلام کی محنت کرنے کے واسطے ایک بڑا مرکز قائم ہے.جو راۓونڈ تبلیغی مرکز کے نام سے مشہور ہے.یہاں سے الله کے دین کی محنت کرنے کیلئے روزانہ قریبا سات سو جماعتیں روانہ کی جاتی ہیں.ان جماعتوں کوتبلیغ دین کی نسبت سےتبلیغی جماعت کہاجاتاہے.
محمد الیاس کاندھلوی کی قائم کردہ اسلامی اصلاحی تحریک جو1926ء میں قائم کی گئی۔ بنیادی طور پرفقہ حنفی کے دیوبندی مکتب فکر سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ برصغیر پاک و ہند کے علاوہ دیگر کئی ممالک میں بھی سرگرم ہے۔عام طور پرنومبرکے مہینے میں را‎ئے ونڈ میں سالانہ اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیابھرسے لاکھوں افراد شرکت کرتے ہیں۔اس موقع پر یہاں ایک عارضی شہر آباد ہو جاتا ہے۔
رائے ونڈ محل شریف خاندان کی مستقل رہائش گاہ ہے جولاہورکے علاقے رائے ونڈ میں واقع ہے۔یہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور ان کے اہل و عیال کی رہائش گاہ ہے جس کی کل مالیت تقریباََ 1.4 بلین ڈالر بتایا جاتا ہے۔

کے بارے میں ویب ڈیسک

بھی چیک

تونسہ شریف…ہماراثقافتی ورثہ

محمد عرفان قیصرانی یونان صغیر تونسہ شریف جو حضرت خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسویؒ کی …

جواب دیجئے

%d bloggers like this: