Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/_inc/lib/class.media-summary.php on line 77

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/_inc/lib/class.media-summary.php on line 87

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/modules/infinite-scroll/infinity.php on line 155
مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ موخر کردیا - Lahori
Home / کھیل / مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ موخر کردیا

مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ موخر کردیا

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز 2-0 سے ہارنے پر دلبرداشتہ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق ریٹائرمنٹ کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے سڈنی میں ہونے والا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا اور کوآرڈینیشن امجد حسین نے ڈان نیوز کو بتایا کہ مصباح نے تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔میلبرن میں اننگز اور 18 رنز کی حیران کن شکست پر مایوس مصباح الحق نے فوری ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ حتمی فیصلہ آئندہ دو سے تین دن میں کریں گے۔ذرائع کے مطابق مصباح ٹیم کی وطن واپسی پر پی سی بی چیئرمین شہریار خان سے ملاقات کریں گے اور اس کے بعد ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔
پاکستان کو ڈرا کی جانب گامزن میلبرن ٹیسٹ میں ڈرامائی انداز میں اس وقت شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ لائن یکدم ڈھیر ہو گئی تھی اور دو سیشن بھی میزبان باؤلنگ اٹیک کا سامنا نہ کر سکی۔اس موقع پر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ ہار کے بعد تتر بتر ٹیم کو ایک نیا کپتان ڈھونڈنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے کیونکہ مصباح الحق نے سڈنی ٹیسٹ سے قبل ہی ریٹائرمنٹ لینے کا اشارہ دیا تھا۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح نے کہا کہ انہیں اپنے مستقبل کے بارے میں غور کرنے کی ضرورت ہے اور جلد ہی وہ فیصلہ کریں گے۔جب میچ کے بعد ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا کیریئر ختم ہو گیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ میرا ہمیشہ سے ماننا رہا ہے اگر میں ٹیم کیلئے کچھ کردار ادا نہ کر سکوں تو پھر ٹیم میں کھیلنے کا کوئی جواز نہیں۔’یہ وہ وقت ہے کہ جب اگلے میچ سے قبل یا سیریز کے بعد مجھے اس بارے سوچنے کی ضرورت ہے۔ آئندہ دو دنوں میں اس بارے میں سوچوں گا اور فیصلہ کروں گا کہ کیا کرنا ہے کیونکہ محض ٹیم کے ساتھ رہنے اور کچھ نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں’۔
جہاں ایک طرف مصباح الحق کے کیریئر کا اختتام ہوتا نظر آ رہا ہے وہیں دوسری جانب آسٹریلین ٹیم سڈنی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم میں تبدیلی کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ میں دو اسپنرز ایشٹن ایگار اور اسٹیو او کیف کو شامل کیا ہے اور کوچ ڈیرن لیمن تین میں سے دو اسپنرز کھلانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور اس کی جگہ جیکسن برڈ کو اپنی جگہ خالی کرنی پڑ سکتی ہے۔دو اسپنرز کھلانے کی بڑی وجہ سڈنی کی وکٹ ہے جو اسپنرز کیلئے سازگار ہے تو ساتھ ساتھ آسٹریلین ٹیم دورہ ہندوستان کی تیاریاں بھی کرنا چاہ رہی ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے فروری سے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔

کے بارے میں ویب ڈیسک

بھی چیک

سپورٹس نیوز..ٹوڈے

بھارتی آل راؤنڈرعرفان پٹھان نے اپنے بیٹے کانام عمران خان رکھ دیا۔ کرسٹل پیلس سے …

جواب دیجئے

%d bloggers like this: