Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/_inc/lib/class.media-summary.php on line 77

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/_inc/lib/class.media-summary.php on line 87

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/modules/infinite-scroll/infinity.php on line 155
دنیاکے سب سے چھوٹے قد کے ہاتھیوں کی نسل کومعدومی کاخدشہ - Lahori
Home / عالمی حالات / دنیاکے سب سے چھوٹے قد کے ہاتھیوں کی نسل کومعدومی کاخدشہ

دنیاکے سب سے چھوٹے قد کے ہاتھیوں کی نسل کومعدومی کاخدشہ

ملائیشیا کے جزیرے بورینو میں موجود ہاتھیوں کا شمار دنیا میں موجود اپنی نسل کے جانوروں کی سب سے پستہ نسل میں ہوتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اپنی موجودہ شکل وصورت میں آنے کیلئے ان ہاتھیوں کو تقریباً 30 ہزار سال کا عرصہ لگا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق افریقی نسل کے ہاتھیوں کے مقابلے میں اس نسل کے ہاتھیوں کو عموماً کم شکار کیا جاتا تھا، تاہم اب ہاتھی دانت کی لالچ نے اس نسل کے معدوم ہونے کے خطرات پیدا کر دیے ہیں۔ جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے بھی ان کے رہنے کی جگہیں کم ہو رہی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق پستہ قد ہاتھیوں میں سے اس وقت پندرہ سو سے 2000 تک ہی زندہ بچے ہیں۔دانایو گرانگ فیلڈ سینٹر کے ڈائریکٹر بینویٹ گوزنز کے مطابق جزیرہ بورینو میں ہاتھیوں کا شکار اتنا بڑا مسئلہ تصور نہیں کیا جاتا تھا۔ تاہم حالیہ واقعات سے یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ پیشہ ور شکاری ہاتھی دانت کی لالچ میں اس گھناؤنے کاروبار کو یہاں رائج کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب وائلڈ لائف کنزرویشن سوسائٹی کی نائب صدر الزبتھ بینیٹ نے صورتحال پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پستہ قد نسل کے ہاتھیوں کا قتل بہت تکلیف دہ ہے، خاص طور پر اس وقت جب افریقی نسل کے ہاتھیوں کو بچانے کیلئے دنیا بیدار ہو رہی ہے اور مقامی طور پر ہاتھی دانت کی مارکیٹس کو بند کرنے کی کوششیں زوروں پر ہیں۔ الزبتھ بینیٹ نے کہا کہ دنیا میں موجود تمام ہاتھیوں کی نسل کو صرف اسی صورت بچایا جا سکتا ہے جب ہاتھی دانت کے گھناؤنے دھندے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اور ایسی مارکیٹیں بند کر دی جائیں۔

کے بارے میں ویب ڈیسک

بھی چیک

trump

ڈونلڈٹرمپ20جنوری کووائٹ ہاؤس میں داخل ہو جائیں گے،الیکٹورل کالج نے ٹرمپ کو سرکاری طور پرصدرمنتخب کرلیا

8نومبر کو امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ملک بھر کے عام ووٹرز نے جو حصہ …

جواب دیجئے

%d bloggers like this: