Home / دلچسپ / جامع کریمیہ،نیویں مسجد…..دنیابھرمیں اپنی طرزکی منفردمسجدہے

جامع کریمیہ،نیویں مسجد…..دنیابھرمیں اپنی طرزکی منفردمسجدہے

یہ لاہورمیں ہی نہیں دنیابھرمیں اپنی نوعیت کی منفرد اوراہم مسجدہے.مسجد کی اہم بات یہ ہے کہ یہ سطح زمین سے بیس پچیس فٹ نشیب میں‌بنائی گئی ہے.مسجد کے متعلق کوئی مصدقہ تاریخ توموجودنہیں تاہم خیال ہے کہ یہ مسجد لودھی دورمیں‌بنائی گئی.کچھ لوگ اس کے بنانے والے کانام نواب ذوالفقارخان بیان کرتے ہیںِ.کہاجاتاہے کہ جب حضرت مجدد الف ثانیٌ لاہورتشریف لائے تواس مسجدمیں مقیم ہوئے تھے.بارش کے پانی کے نکاس کے لئے مسجد میں‌دوغرقیاں‌بنائی گئی ہیں.اس لئے کسی قدرزیادہ بارش ہو،مسجد میں‌پانی کھڑانہیں‌ہوتا.یہ لوہاری اورشاہ عالمی دروازے کے درمیان واقع کوچہ ڈوگراں کے چوک متی،نیابازارمیں‌واقع ہے.یہاں پنسارکی دکانیں موجودہیں اورپاپڑمنڈی کہلاتی ہے

کے بارے میں ویب ڈیسک

بھی چیک

lahore buses

لاہورکی پہلی ڈبل ڈیکربس

لاہورمیں ڈبل ڈیکربس چلنے کاسلسلہ پاکستان بننے کے چارسال بعد 1951ء میں شروع ہوگیاتھا۔ لاہورمیں …

جواب دیجئے

%d bloggers like this: