Home / دلچسپ / دونوبل انعام حاصل کرنے والا پاکستان کاواحدتعلیمی ادارہ….گورنمنٹ کالج، یونیورسٹی لاہور

دونوبل انعام حاصل کرنے والا پاکستان کاواحدتعلیمی ادارہ….گورنمنٹ کالج، یونیورسٹی لاہور

GCU
GCU,Lahore.

مصدق سلطان
یکم جنوری 1864ء کو اندرونِ لاہور میں دھیان سنگھ کی حویلی میں آنکھ کھولی ، پہلی کلاس 9طلباء پر مشتمل تھی،جبکہ آج اس عظیم ادارے میں ساڑھے گیارہ ہزار طلباء زیرِ تعلیم ہیں۔عربی کے ممتاز استاد پروفیسرڈاکٹر لائٹنر سے ماہرِ طبعیات پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ تک 28علم دان اس عظیم دانش گاہ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔اس تعلیمی ادارے نے گزشتہ 153برس میں کئی نامور سکالرز ، سائنسدان ،سیاستدان اورادبی شخصیات پیدا کیں ۔میاں محمد نواز شریف سمیت گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے5طلباء پاکستان کے وزراء اعظم بنے، جبکہ دو(پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام اورپروفیسر ڈاکٹر ہرگوبند کھرانہ) نے نوبل انعام حاصل کیا۔ مفکرے پاکستان علامہ محمد اقبال ، فیض احمد فیض ،ن م را شد اور اشفا ق احمد بھی اولڈ روائین تھے۔بھارتی ادا کا ر دیوانند،سید امتیاز علی تاج،شفقت امانت علی خان،علی ظفر،حدیقہ کیانی اور اجواد احمدنے بھی گورنمنٹ کا لج لاہور سے تعلیم حا صل کی تھی ۔ گورنمنٹ کالج نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا، 140ماہرین کی ٹیم نے1998ء میں ایٹمی دھماکے کیے جس میں سے60 اولڈ روائینز تھے،جبکہ ایٹمی دھماکوں کا بٹن دبانے والے سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر ثمر مبارک مند بھی گورنمنٹ کالج لاہور سے ہی تعلیم یافتہ ہیں۔نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار ،وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور ملک کے کئی اہم وزراء بھی اولڈ راوئینز ہیں۔سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی اولڈ راوئین تھے۔اس سال پاکستان کا سب سے قدیمی تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے اپنے تدریسی سفر کے153برس مکمل کر لیے۔

کے بارے میں ویب ڈیسک

بھی چیک

Mosque hazarat Ali Hajveri.R.A

جب مسجدحضرت علی ہجویریؒ کے دو مینار گرنے سے 9 افراد جاں بحق،50 زخمی ہوئے

لاہورمیں12 جولائی1963ء کوخوفناک بادوباراں اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے مسجدحضرت علی ہجویریؒ المعروف داتاصاحب …

جواب دیجئے

%d bloggers like this: