Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/_inc/lib/class.media-summary.php on line 77

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/_inc/lib/class.media-summary.php on line 87

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/horla/public_html/wp-content/plugins/jetpack/modules/infinite-scroll/infinity.php on line 155
گائوں رام تھمن - Lahori
Home / تاریخ / گائوں رام تھمن

گائوں رام تھمن

Ram Thaman
Ram Thaman

گائوں رام تھمن

رائے ونڈ کے بیچ راجہ جنگ ریلوے اسٹیشن سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر رام تھمن نامی گائوں واقع ہے۔یہ گائوں سکھ روایات میں اہمیت کا حامل ہے۔ یہاں رام تھمن نامی ایک ہندو سادھو رہا کرتاتھا۔سکھ روایات کے مطابق بابارام تھمن گورونانک کے خالہ زاد بھائی اورسادھو تھے۔ان کا تعلق اسی گائوں سے تھا اور یہیں وفات پائی۔روایت کے مطابق گورونانک بابا رام تھمن کے ساتھ ملاقات کے لئے کئی باراس گائوں میں آئے تھے چنانچہ اس سمادھ کے ساتھ ہی وہ قلعہ نما گوردوارہ موجود ہے،جو سکھوں نے گرونانک کی اس جگہ کے ساتھ نسبت کے مدنظر تعمیر کیا تھا۔ اس پر اب مقامی لوگوں کا قبضہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ وسیع و عریض پختہ تالاب ہے ،جس کے ایک کنارے پر یہ سمادھیں واقع ہیں۔بابا رام تھمن کی سمادھ کے بالکل نزدیک ایک سمادھ کے متعلق مشہور ہے کہ یہ کالی ماتا کا مندر ہے۔وارث شاہ میں لکھتے ہیں:
تمبا وجتا تھمن نوں جاوے
تے رُکھن والے ڈھاڈ وجتی
(وہ تمبا بجاتے تھمن جاتے ہیں اوران کے ساتھ رُکھن کی ڈھاڈ بھی ہے)
پاکستان بننےسے قبل ان کی سمادھ پر ہر سال میلہ لگتا تھا، جس پر مسلمانوں سمیت تمام مذاہب کے لوگ شامل ہوتے تھے۔اب ہر سال ۱۲ اپریل کو یہاں میلہ لگتا ہے، جس میں اردگرد کے علاقوں سے لوگ بڑی تعداد میں شامل ہو کر اس سمادھ پر بھی حاضری دیتے ہیں، منتیں مانگتے اور چڑھاوے چڑھاتے ہیں۔

کے بارے میں ویب ڈیسک

بھی چیک

لاریکس کالونی…ریٹائرڈ ریلوے ملازمین کی بستی

اس رہائشی علاقے کو باقاعدہ کالونی کا درجہ حاصل ہے۔ لاریکس سوسائٹی کالونی ایک طرف …

جواب دیجئے

%d bloggers like this: