Home / تاریخ / کاہنہ کی تاریخی یادگار،گوردوارہ جمعیت سنگھ

کاہنہ کی تاریخی یادگار،گوردوارہ جمعیت سنگھ

Gurudwara Baba Jamait Singh,Kahna Nau, Lahore
Gurudwara Baba Jamait Singh,Kahna Nau, Lahore


Gurudwara Jamait Singh,Kahna Nau Lahore
سیّد فیضان عباس نقوی
سکھ مذہب کایہ مقدس گُردوارہ لاہور فیروزپر روڈ پر کاہنا نو سٹاپ کے ساتھ ہی واقع ہے۔ یہ گوردوارہ بابا جمعیت سنگھ نے تعمیر کروایا تھا ۔یہ گردوارہ عالی شان عمارت جوکہ تین منزلہ تھی ۔ دوسری منزل پر لنگر خانے کی عمارت تھی۔ سٹوری کا لنگر ہال اور سکھ یاتریوں کے رہنے کے لئے رہائشی کمرے تھے ۔گُردوارے کی مرکزی عمارت کے اندر عبادت کا کمرہ تھا ۔خوبصورت فریسکو پینٹنگ سے مزین عمارت اپنے وجود کی بھیک مانگتی رہی لیکن محکمے کے عدم دلچسپی کی بناء پر گذشتہ سال بارشوں کے بعد عمارت کا آدھا حصہ ایک دھماکے سے گر چکا ہے ۔
کہتے ہیں کہ جمعیت سنگھ کاہنہ کا ایک چور تھا ۔ ایک مرتبہ وہ کچھ گائے بھینس چُرا کر بھاگا۔ پکڑے جانے کے خوف سے اس نے اپنے دل میں منت مانگی کہ اگر آج بچ گیا تو پھر کبھی چوری نہ کرے گا۔ گائیں کا مالک اپنے چوپائیوں کے قریب آیالیکن بابا جمعیت سنگھ کو پہچان نہ سکا۔ اس واقعہ کے بعد جمعیت سنگھ گرو کا مرید بن گیا اور اپنی ساری زندگی ست گرو کا نام لیتے گزار دی۔ اس تاریخی گوردوارے کا تعمیراتی کام 1942 میں مکمل ہوا۔ ایک میلا یہاں ہر سال لگتا ہے لیکن ماضی کی سی شان کھو چکا ہے۔ فیروز پور روڈ لاہور پر واقع کاہنہ نو برلب سڑک پر بنا گُوردوارہ سکھوں کی قدیمی عبادت گاہ محکمہ متروکہ وقف املاک کی عدم توجہ کی وجہ سے زمین بوس ہو چکی ہے ۔
کاہنہ لاہور کے مضافات میں واقع ایک تاریخی گاؤں ہے جس کی تاریخ کم از کم 300 سال سے زیادہ ہے ۔یہاں تاریخی آثار بھرے پڑے ہیں ۔ ایسا ہی ایک مقام کاہنہ بس سٹاپ پر واقع ہے ۔
***

کے بارے میں adminlahori

بھی چیک

لاریکس کالونی…ریٹائرڈ ریلوے ملازمین کی بستی

اس رہائشی علاقے کو باقاعدہ کالونی کا درجہ حاصل ہے۔ لاریکس سوسائٹی کالونی ایک طرف …

جواب دیجئے

%d bloggers like this: